اوپن یونیورسٹی نے 9مضامین میں 6۔ماہ دورانیہ کے سر ٹیفکیٹ کورسسز متعارف کردئیے

اسلام آباد28۔ستمبر”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 9شعبوں میں چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسسز متعارف کرکے ان میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ ان کورسسز میں اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس(ٗ عربی بول چال ٗ لغت القرآن ٗ فرنچ آن لائن)صرف اسلام آباد/راولپنڈیٗ پشاور اور لاہور میں (ٗ سرٹیفکیٹ ان لائبریرین شپ اور سرٹیفیکیٹ اِن لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن شامل ہیں۔ عمومی تعلیمی اسناد اور ڈگریاں رکھنے کے باوجود بیروز گاری کے مسئلے کا سامنا کرنے والوں کے لئے یہ ایک نادر موقع ہے۔ ان پروگرامز کی تکمیل سے انہیں اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوسکیں گے۔ پاکستانی معاشرے کی سماجی و معاشی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی پروگرامز تیارکرانا وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی اولین ترجیحات میں سرفہرست ہے۔اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ٗ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اکتوبر مقرر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *