اوپن یونیورسٹی کا چین اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یا داشتوں پر دستخط

AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چین کی جیانگسو یونیورسٹی اور لیسٹر یونیورسٹی برطانیہ کے ساتھ فیکلٹی ممبرز اور پی ایچ ڈی / ایم ایس سی سطح کے طلباء و طالبات کو سکالرشپس فراہم کرنے،اُن کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ اور جائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرانے کے لئے معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں  چین کی جیانگسو یونیورسٹی اور لیسٹر یونیورسٹی برطانیہ نے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کے تحت آن لائن شرکت کی۔

AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony

چین کی یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے پر جیانگسو یونیورسٹی کے صدر، ڈاکٹر یان ژاؤون جبکہ اوپن یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے دستخط کئے۔ دوسرے معاہدے پر  لیسٹر یونیورسٹی برطانیہ کے وائس چانسلر، پروفیسر نشان کینگراج اور اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے دستخط کئے۔

AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony

چین کی جیانگسو یونیورسٹی کے ساتھ دو معاہدے ہوئے،پہلے معاہدے میں فیکلٹی ممبرز کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ جس کے تحت ہر سال اوپن یونیورسٹی کے5فیکلٹی ممبرز کو پی ایچ ڈی کے لئے سکالرشپس فراہم کئے جائیں گے جس میں ٹیوشن فیس اور رہائشی اخراجات شامل ہونگے۔

AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony

دوسرے معاہدے کے تحت دونوں جامعات4سالہ جائنٹ ڈگری پروگرامز شروع کرائینگے جس کے تحت پاکستانی طلبہ دو سال  چین کی جیانگسو یونیورسٹی اور دو سال پاکستان کی اوپن یونیورسٹی میں پڑھیں گے، طلبہ چین کی یونیورسٹی کو انکی اور پاکستان کی اوپن یونیورسٹی کو انکی فیس دینگے۔ لیسٹر یونیورسٹی برطانیہ 30  ایم ایس سی، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹوریٹ سکالرشپس فراہم کرے گی جس میں 50%اوپن یونیورسٹی کے طلبہ جبکہ 50فیصد دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کا کوٹہ مختص ہوگا۔

AIOU MoU Signing Ceremony
AIOU MoU Signing Ceremony

لیسٹر یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کے مطابق اوپن یونیورسٹی کے اکیڈمیاں، انتظامی و مالی مینجمنٹ اور دیگرسینئر مینجمنٹ کے لئے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے کورسسز بھی منعقد ہونگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی بین الاقوامی طلبہ کو بھی تعلیم فراہم کررہی ہے۔  ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ چین کی جیانگسو یونیورسٹی سے ہمارے فیکلٹی ممبرز پی ایچ ڈی کرانے کے بعدپاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کے مطابق درس و تدریس دے سکیں گے۔

انہوں نے فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی ایکسچینج پروگرام سے دونوں یونیورسٹیوں کی تعلیمی و تحقیق سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔لیسٹر یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرانے کی تجویز دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی رجسٹرار، بی بی یاسمین نے کہا کہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے مابین تعلیمی معاہدے عالمی معیار کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *