علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ترکی انادولو یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کےتحت دنوں جامعات مشترکہ ڈگری پروگرامز شروع کریں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ترکی کی انادولو یونیورسٹی کے مابین ہونے والے اس معاہدے کے تحت دونوں جامعات نہ صرف مشترکہ ڈگری پروگرامز شروع کریں گے بلکہ فیکلٹی، عملے اور طلبہ کے تبادلے بھی ہوں گے، معاہدہ دستخط ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہو ئے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو میگا یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون دونوں ممالک میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ترکی کی انادولو یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی شعبے میں اشتراک عمل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لئے ایک اعزاز ہوگا۔ اس موقع پرانادولو یونیورسٹی کے ریکٹر نے اوپن یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور  یونیورسٹی کو ڈیجٹلائز کرنے میں مدد طلب کی۔ دریں اثنا وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے انادولو یونیورسٹی کے ریکٹر کو اوپن یونیورسٹی کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *