فیڈرل کالج آف ایجوکیشن میں ورچوئل کانووکیشن کا انعقاد

فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اساتذہ کے لئے تربیتی ادارہ ہے ۔جہاں اساتذہ قبل از ملازمت اور دوران ملازمت تربیت حاصل کرتے ہیں ۔اس  ادارہ میں ایم ۔اے ۔ایجوکیشن ، ایم۔ایڈ، بی ۔ایڈ اور بی۔ایس ۔ایڈ (آنرز) کے پروگرام چل رہے ہیں ۔کرونا وائرس کے پھیلاو سے جہاں دنیا بھر میں نظام زندگی متاثر  ہوا ،وہیں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئیں  ۔اس صورت حال میںفیڈرل کالج آف ایجوکیشن نے ۲۵ ۔ستمبر ۔۲۰۲۰ کو فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے لئےورچوئل  کانووکیشن  کا انعقاد  کیا ۔پارلیمانی سیکریٹری مسز وجیہہ اکرم نے  مہمان خصوصی کے طور پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے      میں معلم کے کردار پر روشنی ڈالی ۔جوائنٹ  ایجوکیشنل  ایڈوائزر محمد رفیق طاہر نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق نئی نسل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈائیریکٹرفیڈرل کالج آف ایجوکیشن   پروفیسر ڈاکٹر سمیعہ رحمان  ڈوگر نے کالج میں جاری اور مستقبل کے پروگراموں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے قومی نصاب کونسل ، قومی ادارہ برائے   جائزہ تعلیم اور دوسرے اداروں کے لئےکالج کی خدمات کو اجاگر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *