لیاقت باغ میں حلف برداری کی تقریب اپوزیشن کو پیغام دینا ہے کہ عوام کا حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ پیر وقار کرولی ضلعی صدر چکوال

تنظیم سازی میں اگر کوتاہی رہ گئی ہو تو واویلا کرنے کے بجائے متعلقہ فورم پر رجوع کریں۔ آفتاب پچند جنرل سیکرٹری ضلع چکوال

پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب عہدے داران سے ملاقات میں ضلعی صدر پیر وقار کرولی نے ۔ تحصیل۔ یونین کونسل، لیبر، مادر اور تمام ونگز کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کئی نشیب و فراز آئے نہ کبھی عہدے کا لالچ رکھا اور نہ ہی کم بھی زاتی مفاد کو ترجیح دی ۔ 72 سالوں کا گند دوسال میں صاف نہیں ہو سکتا۔ خان کو پانچ سال پورے کرنے دیں سب کچھ چھوڑ کر اگر پارٹی کو سپورٹ کیا تو توقعات پر پورا نہ اترے تو فایدہ نہیں۔ حلف وفاداری کا مقصد اپوزیشن کو بتانا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن میں کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو گیا ہے۔ان سب کے کیس عدالتوں میں ہیں۔اب یہ احتجاج کے پیچھے چھپ رہے ہیں اسی مافیا کہ وجہ سے ابھی اتنا آؤٹ پٹ نہیں آیا جتنا آنا چاہیے تھا۔ مگر ہم ناامید نہیں ۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ملک افتاب کا کہنا تھا کہ سابقہ الیکشن کے تحت بلاکس کی تنظیم سازی مکمل کر کے سب عہدے داروں کو لیاقت باغ راولپنڈی کے کر جانے کا مقصد کرپٹ ٹولے کو یہ پیغام دینا ہے ہماری پارٹی آئے روز مضبوط ہو رہی ہے اسکی واضع مثال یہ ہے کہ ہر عہدے کے لیے کئی امیدوار ہیں۔۔ ان میں سے انتخاب مشکل ہے۔ تنظیم سازی میں صدر جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز سے اگر کوئی غلطی ہو گئی یو تو ہم سب انسان ہیں۔۔ اس موقع پر ضلعی صدر پیر وقار کرولی نے ناراض کارکنوں کو یقین دلایا کہ ۔ تحصیل یا کسی باڈی پر اعتراض ہے تو واویلا کے بغیر ضلع۔یا تحصیل عہدے دار ہیں وہ مجھ سے رابطہ کریں۔ ہم انکا مسلہ حل کریں گے شور مچانے کا فایدہ نہیں۔ اجلاس میں راولپنڈی میں حلف برداری کی تقریب میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت اور دیگر پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گی