موٹروے پولیس نے دو مختلف واقعات میں گھر والوں سے بچھڑ جانے والے بچوں کو ملا دیا۔


تفصیلات کے مطابق بلکسر کے قریب منی سروس ایریا میں موٹروے پولیس افسران کو روتے ہوئے بچہ ملا جس کا نام متحسن رحمان، عمر نو سے دس سال تھی۔معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور کی جانب سفر کر رہا تھا۔جب اس خاندان کے افراد چکری سروس ایریا میں روکے تو بچہ واش روم گیا اور خاندان والے اسے بھول گئے اور اپنا سفر جاری رکھا۔مزید بچے کو خاندان کے کسی فرد کا رابطہ نمبر بھی معلوم نہ تھا۔اس صورتحال میں موٹروے پولیس نے بچے متعلقہ گاڑی کے بارے میں معلومات لیں اور ملتی جلتی گاڑیوں کو روک کر بچے کے خاندان کا پتا لگا لیا اور باحفاظت بچے کو خاندان والوں سے ملا دیا۔مزید ایک کارروائی کے دوران لاہور کے قریب موٹروے پر ایک بچہ ملا، جو ذہنی طور پر معذور تھا لیکن اس کی قمیض پر رابطہ نمبر لکھا ہوا تھا لہذا متعلقہ نمبر پر رابطہ کرنے کے بعد بچے کو اس کے دادا کے حوالے کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *