وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی کی نادرہ ہیڈ کوارٹر آمد

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی کی نادرہ ہیڈکوارٹر آمد ۔نادرا ہیڈ کوارٹر میں مختلف شعبوں کا معائنہ, افسران اور اہلکاروں سے ملاقات۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے نادرا ھیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور نادرا میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئرمین نادرا عثمان مبین ڈی جی پروجیکٹس ذوالفقار احمد چیف آف سٹاف بریگیڈئیر(ر)خالد اور سٹاف افسر کرنل جعفر بھی موجود تھے پارلیمانی سیکٹری کو نادرہ کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی بھی نادرا چیئرمین نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ نادرا پاکستان کا مایہ ناز قومی وفاقی ادارہ ہے جس نے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ امور کی وجہ سے ملک وقوم کی عزت اور وقار میں میں اضافہ کیا ہے


انہوں نے مزید بتایا کہ کہ نادرا پاکستانیوں کی شناختی کارڈ رجسٹریشن اور ڈیٹا بیس بنانے کے حوالے سے مختلف خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے نادرہ کےآن لائن سسٹم کے حوالے سے سے بریفنگ دیتے ہوئے پارلیمانی سیکٹری کو بتایا کہ کہ کہ اس سسٹم کے تحت پوری دنیا میں 190 ممالک سےپاکستانی اپنے گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ وصول کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس نے نادرا کے کے ملکی اور غیرملکی پراجیکٹس کے حوالے سے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
پارلیمانی سیکرٹری نے نادرہ کے کام کو سراہا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نادرا کے فیلڈ سٹاف میں اہلکاروں کی اور اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔تاکہ کہ عام شہریوں کو سہولیات کے حصول میں آسانی ہو
انہوں نے ہیڈ کوارٹرز میں شناختی کارڈ کی پرنٹنگ کے مختلف مراحل کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کو نادرہ کی طرف سے اعزازی سوونیر بھی پیش کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *