پاکستان کی پہلی لاءبریری اپلیکیشن جلد تیار کرلی جائے گی

چیف کمشنرعامر علی احمد کی ہدایات کی روشنی میں ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز اسلام آباد میں کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کوشہ ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے موبائل اپلیکیشن کوشروع کرنا ہے۔ اس موبائل اپلیکیشن کو حتمی شکل دینے کے لیے مورخہ یکم ستمبر ، 2021 کو آئی سی ٹی میں محترمہ شفق ہاشمی ، ڈائریکٹر جنرل (آئی سی ٹی) کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں موبائل اپلیکیشن کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل صاحبہ نے اس موبائل اپلیکیشن میں مزید فیچرز متعارف کرواکر ستمبر 2021کے پہلےعشرے میں لانچ کرنے کی ہدایات دی۔موبائل اپلیکیشن کے نمایاں فیچرز میں ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز کی آن لائن ممبرشپ حاصل کرنا، کتاب کو آن لائن تلاش کرنا، کسی بھی لائبریری سے بک آن لائن ایشو اورریٹرن کر وانا شامل ہیں۔ آخر میں ڈائریکٹر جنرل صاحبہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ موبائل اپلیکیشن اسلام آباد کے لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *