چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شہر میں کھیل میدانوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کی ہدایت پر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورزم ڈاریکٹوریٹ ایم سی آئی نے کھیلوں کے میدانوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی پر کام شروع کر دیا۔یہ کام سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور روڈ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر شروع کیا گیا جن میں چار گراؤنڈز کے ٹینڈر روڈ ڈائریکٹوریٹ نے پروسیس کردیے جبکہ انیس گراؤنڈز کے ٹینڈر انوارمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جاری کر دیے۔ باقی ماندہ گراؤنڈ پر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورزم ڈائریکٹوئٹ نے کام شروع کر دیا ۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام گراؤنڈز کو موجودہ دور کی تمام سہولیات سے آراستہ کر دیا جائے گا تاکہ اسلام آباد کی عوام کو کھیلوں کے لیے بہتر سہولیات میسر آئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *