
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی محمد وصال فخر سلطان زونل کمانڈر این فائیو نارتھ کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو جہلم فرخ رضا شاہ کی زیرِ نگرانی ترکی ٹال پلازہ پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کو خصوصی بریفنگ دی گئی اور مستحق موٹر سائیکلسٹ میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں عام پبلک اور موٹروے پولیس کے افسران کے ساتھ ساتھ معز زین علاقہ نے بھی شرکت کی اور موٹروے پولیس کے اس احسن اقدام کو سراہا۔
