گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اتوار کے روز اپنے مشترکہ مختصر دورے پر صوابی کے علاقہ کالو خان گئے جہاں انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم شہرام تراکئی کی پھوپھی، سنیٹر لیاقت تراکئی اور ممبر قومی اسمبلی عثمان تراکئی کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی۔ وہ کچھ دیر غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور مرحومہ کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
