ایم این اے چوہدری سالک کی جانب سے گرانٹ تو کیا ایک روپیہ نہیں ملا، ق لیگ نے ہمارے کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔ کرنل سلطان سرخرو اعوان

میڈیا بغیر تصدیق کے خبر چلا کر پروپیگنڈا فوج کا سپاہی نہ بنے ۔تحصیل سیکرٹری انفارمیشن ایڈوکیٹ وسیم عباس

مسم۔لیگ ق کے امیدواروں کو پوری طاقت اور خلوص سے سپورٹ کیا مگر بدلے میں انہوں نے ہمارے مینڈیٹ کی توہین کی اور ہمارے کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل تلہ گنگ کے صدر و سابق ایم پی آئے سلطان سرخرو اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک نے الیکشن کے بعد ملاقات میں کہا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی فنڈ میں حصہ دیں گے مگر اسکے نہ ہی علاقے میں آئے اور گرانٹ دینے کے بجائے ہمارے سپورٹرز اور ورکز کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں۔ گرانٹ دینے کے جھوٹے دعووں سے وہ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ سیکرٹری انفارمیشن ایڈوکیٹ وسیم عباس کا کہنا تھا کہ صحافتی برادری کی عزت رکھنا ہر صحافی کا فرض ہے ۔۔ کسی پروپیگنڈے کا حصہ بن کر صحافت جیسے مقدس پیشے کو بدنام نہ کریں۔ مسلم۔لیگ ق نے حکومت کو بلیک میل کر کے فنڈ لیے اور اب وہ اپنے نام سے خرچ کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس فنڈ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے آفتاب اکبر سمیت تمام رہنماؤں اور ووکرز کا حق ہے۔۔۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *