Award Distribution Ceremony in Rawalpindi Arts Council

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے طلبہ کے بنائے ہوئے آرٹ نمونوں کی نمائش آرٹ گیلری میں ہوئی جس کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل لاہوررضوان شریف نے کیا۔رضوان شریف کا اپنے عہدہ کا چارج سنبھا لنے کے بعد پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کا پہلا دورہ تھا۔ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی وقار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
    نمائش میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ،فیشن ڈیزائننگ، کینڈل میکنگ، پیٹنگ اور خطاطی کے کورسز کے طلبہ اور طالبات کے آرٹ کے نمونے نمائش میں رکھے گئے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رضوان شریف نے کہا کہ زیر تربیت آرٹ کے طلباء اور طالبات کے آرٹ کے نمونے متاثر کن ہیں اور قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان آرٹ کے سٹوڈنٹس باصلاحیت ہیں اور قوم کا فخر ہیں اور مستقبل میں آرٹ کے شعبہ میں یہ ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آرٹسٹوں اور قلم کاروں کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدراقدامات کئے ہیں جن میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ناہید منظور نے بھی کو نسل میں جاری ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو خراج،تحسین پیش کیا۔
ڈائریکٹر وقار احمد نے کہا کہ آرٹسٹ ہمارے کلچر کا ایک ایسا خوبصورت چہرہ ہیں جو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کے خوبصورت اور متاثر کن کلچر کو اپنے فن پاروں سے اجاگر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کونسل آرٹس راولپنڈی پوٹھوہار میں نہ صرف کلچرل اور تخلیقی سر گرمیوں کا مرکز ہے بلکہ نوجوان فنکاروں کو سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *