Birth Anniversary of Imam Hussain (AS)

Islamabad former Federal Minister Begum Abida Hussain cutting the cake of 1438th Birthday of Hazrat Imam Hussain (AS) arranged by Imam Hussain Council. Syed Fakhar Imam Chairman Kashmir Committee, Dr. Ghazanfar Mehdi, Shamim Haider Syed and Allama Dr. Hussain Ahmed are standing besides.

حضرت امام حسین علیہ السلام کے 1438ویں ولادت کے موقع پر سید فخر امام ، بیگم سیدہ عابدہ حسین، ڈاکٹر غضنفر مہدی، علامہ ڈاکٹر حسین احمد اور شمیم حیدر سید کا خطاباسلام آباد 27مارچ۔۔۔ قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ جذبہ حسینی کو بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیا جائے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے پوری دنیا مظلوم کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلائے۔ انہوں نے یہ بات مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام نواسہ ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے1438ویں یوم ولادت کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ اسلام قیامت تک زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے مودی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کو لاک ڈاؤن کیا تھا اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی آج کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا لاک ڈاؤن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر بیگم سیدہ عابدہ حسین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے سلسلے میں خصوصی کیک کاٹا۔ مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ ہم 46سالہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ولادت حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہونی تھی لیکن کورونا وائرس اور حکومتی احکامات کی وجہ سے پی سی ہوٹل کی کانفرنس کو ملتوی کرکے اس سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شاعر و ادیب شمیم حیدر سید نے ولادت امام کے عنوان سے قصیدہ پڑھا اور نہج البلاغہ سے مرتبہ اپنی تصنیف اقوال حضرت علی علیہ السلام “خزینہ” شرکا کو پیش کی۔ ممتاز سکالر علامہ ڈاکٹر حسین احمد نے کورونا وائرس کے خاتمے، ملکی سالمیت و استحکام، آزادی کشمیر اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کرائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *