Defense Day Celebrations at PUCAR

پاکستان کلچرل فورم کے زیراہتمام پنجاب آرٹس کونسل میںافواج پاکستان کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پُروقارتقریب
راولپنڈی: پاکستان کلچرل فورم کے زیراہتمام پنجاب آرٹس کونسل کے اشتراک سے یوم دفاع کے موقع پرافواج پاکستان کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پُروقارتقریب کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت پاکستان کلچرل فورم کے چیئرمین ظفربختاوری نے کی جبکہ سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمدمصطفیٰ خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
تقریب سے جے اے صابری، پروفیسرشازیہ اکبر، چوہدری محمدیاسین، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، ٹکا خان، چیئرمین پاکستان کلچرل فورم ظفربختاوری، سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمدمصطفیٰ خان اوردیگرمقررین نے خطاب کیا۔شہبازچوہان نے تقریب کی نظامت کی جس میں ملک کے ممتازشعراءکرام نے بھی منطوم خراج عقیدت پیش کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے شہیداورغازی جنہوں نے وطن کا بھرپوردفاع کیا ہمارے ہیروہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کوقوم سلام پیش کرتی ہے اورپاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *