Ladies Mehfil e Melad at Rawalpindi Arts Council

سرورِ کونین حضرت محمد ﷺ کی تمام زندگی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے جس پر عمل کر کے ہم اپنے دونوں جہان سنوار سکتے ہیں۔  فرح آ غا

سرورِ کونین حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے جس پر عمل کر کے ہم اپنے دونوں جہان سنوار سکتے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار فرح آ غا ممبر پنجاب اسمبلی نے پنجاب آرٹس کو نسل راولپنڈی میں ربیع ا لاول کے سلسلے میں منعقدہ خواتین کی محفلِ میلاد کے مو قع پر کہی۔

 اُ نھوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے اسوہء حسنہ ہمارے پاس ایک ایسی مثال ہے کہ جسکے جس گوشہ پر بھی نظر ڈالی جائے شانِ بے مثالی کا ظہور ہو تا ہے۔ صحابہء کرام فرماتے ہیں آپ کے رخسارایسے تھے گویا کہ صفحہ رخسار پر سونے کا پانی چھلک رہا ہے۔ دندان مبارک موتیوں سے زیادہ چمکدارتھے۔ ان سے نور چھنتا تھا۔آ پ ﷺ جب تبسم فرماتے تو اندھیرے میں اجالا ہو جاتا تھا۔ لعاب مبارک ہر مرض کے لئے شفاتھا۔ آواز کی تاثیر کہ تھی کہ مردے زندہ ہوجاتے تھے ۔اس مو قع پر عائشہ ندیم ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی نے آپ ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ آپ ﷺ کے موئے مبارک باعث خیروبرکت تھے۔ صحابہ کرامؓ بطور تبرک رکھتے تھے۔ گوش اقدس ساری کائنات کے فریادرس تھے۔آپ ﷺدورونزدیک کی آواز سن لیتے تھے۔ دست مبارک اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا خزانہ تھا اُ نھوں نے کہا کہ آپ ﷺ جس کے چہرہ پر ہاتھ پھیردیتے وہ چمکنے لگتا۔بیمار شفا پاتے تھے۔بدن مبارک قدرتی طور پر خوشبودار تھا جس راہ سے گذرجاتے وہ راستہ خوشبوسے مہک جاتا۔ انگلیوں کا اعجاز یہ تھا کہ ان سے پانی کے چشمے  جاری ہو جاتے تھے۔ جسمِ اقدس بے سا یہ تھا۔صحابہ آپ کے پسینے کو عطر میں ملاتے تھی تاکہ عطر میں خُوشبو زیادہ ہو جائے۔ اس موقع پر ناہید منظور نے کہا کہ صحابہ کرام آپ ﷺ کے چہرہ مبارک کو چاند سورج بتاتے تھے۔ اُ نھوں نے کہا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول بیان کیا کہ وہ کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ حضور کی مثال نہ آپ سے قبل دیکھی گئی نہ حضور کے بعد دیکھی جا ئے گی۔ آ خر میں  ناہید منظور نے سلمی چیر پر سن صراطِ نعت ایسوسی ایشن کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون سے آٹس کو نسل اس با برکت محفل کا انعقاد کر سکی۔ بہت ہی عاجزانہ انداز میں ملک و قوم کی سلامتی اور خیر سگالی کے لئے دعا کروائی کہ اے اللہ اس ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے۔ اِس کو ملک دشمن عناصروں سے پاک رکھ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *