Painting Exhibition at PNCA

(پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام” اسلامک یونیٹی”،) سولیڈرٹی، ہارمنی، اسلامی دنیا کے مابین اتحاد) کے عنوان پر منعقدہ مصوری کا آن لائن مقابلہ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا – عوامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے پی این سی اے کے ساتھ مل کر یوم قائد اعظم کے سلسلے میں اس مقابلے کا اعلان کیا تھا جس میں مختلف اصناف پر مشتمل تقریبا 550 فن پارے موصول ہوئے – اس مقابلے میں مختلف عمر کے لوگوں نے شرکت کی – منصفین نے 50 فن پارے مقابلے کے لیے منتخب کئے- انعامات پانے والوں میں 16 سالہ حبہ ریاض پہلی پوزیشن پر 35 ہزار روپے نقد انعام کی حقدار ٹھہری، دوسرا انعام 27 ہزار رو پے نقد 28 سالہ فرحت العین کیانی کے حصے میں آئی، جبکہ تیسرا انعام 20 ہزار روپے 68سالہ خواجہ محمد حسین کو ملا – اس کے علاوہ ایک خصوصی انعام 13 ہزار روپے 14 سالہ وجیہہ بتول کو دیا گیا – پی این سی اے 50 منتخب فن پاروں پر سر ٹیفکیٹ دے گا – اس مقابلے کا مقصد کرونا وبا ء کی وجہ سے ماند پڑنے والی ثقافتی سرگرمیوں کو جاری رکھنااور فن کاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے –

Painting Exhibition at PNCA
Painting Exhibition at PNCA
Painting Exhibition at PNCA
Painting Exhibition at PNCA
Painting Exhibition at PNCA
Painting Exhibition at PNCA