Photo Exhibition on Defense Day in PUCAR

پاک فوج دنیا کی 5بہترین افواج میں سے ایک ہے،بھارت کی گود میں بیٹھنے والوں کو سازش نہیں کرنے دیں گے،فیاض الحٰسن چوہان

راولپنڈی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی 5بہترین افواج میں سے ایک ہے۔پاک افواج اور بھارتی افواج میں زمین آسمان کا فرق ہے اور پاک فوج کے ساتھ محبت قوم کے انگ انگ میں بسی ہے۔پنجاب آرٹس کونسل میں یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن دفاع پاکستان کے لیے جان دینے والے شہدا کو سلام کرنے کا دن ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں شہدا و پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔ بھارت کی گود میں بیٹھنے والوں کو سازش نہیں کرنے دیں گے۔آرٹ گیلری میں منعقدہ تصویری نمائش کے دورے پرفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہداءکا خون پاکستان کے بقا کا ضامن ہے۔انھوں نے کہا کہ ان تصاویرسے 1965 اور71 کی جنگ کی جھلک نظرآئی کہ کس طرح ہماری بہادرافواج نے بزدل دشمن کا مقابلہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد، مقامی آرٹسٹ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *