Scarifies of Palestinian People are Unforgettable: Hafiz Tahir Ashrafi

:وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، امت مسلمہ القدس کے بغیر فلسطین میں کسی قسم کے انتخابات قبول نہیں کرے گی، عالمی قوتوں اور مسلم امہ کو اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری اقداما ت کرنے ہوں گے۔

پاکستان علماءکونسل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے منگل کے روز پاکستان میں فلسطین کے سفیراحمد جواد ربیع کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام اہل فلسطین کے ساتھ ہیں، فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کے مسائل ہیں، اسرائیل کی القدس میں انتخابات روکنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی ممالک کے دیگر سربراہان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ایسے حل کو قبول نہیں کر سکتا جو فلسطینی عوام کو قبول نہ ہو۔ پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کا فلسطین کیلئے موقف پوری امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔ اہل فلسطین، حکومت فلسطین وزیراعظم پاکستان کے جرات مندانہ موقف پر شکر گذار ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس کے بغیر انتخابات فلسطینی عوام کو قبول نہیں ہیں اور اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کے موقف پر شکر گذار ہیں

Scarifies of Palestinian People are Unforgettable: Hafiz Tahir Ashrafi
Scarifies of Palestinian People are Unforgettable: Hafiz Tahir Ashrafi

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *